سینئر صحافی اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اے آئی پی ایس ایشیا ء کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس جرنلسٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اشفاق خان جو ڈپٹی کمشنر کرم کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں نے حال ہی میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے میں سپورٹس جرنلزم کے معیار کو سراہا اور کہا کہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ تنقید برائے اصلاح کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم تنقید برائے تنقید سے گریز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کی ترقی کے لئے باہم مل کر خدمات انجام دی جا سکیں۔ اشفاق خان نے یقین ظاہر کیا کہ صوبے کے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے بھرپور محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ انہیں ممکنہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔اس موقع پر امجد عزیز ملک نے انہیں اپنی کھیلوں سے متعلق دو کتابیں اور چائنہ ونڈو کا میگزین بھی پیش کیا۔







