ورلڈکپ 2027 میں پاکستان بھارت ایک گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز نے بھی گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو لازمی قرار دیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ براڈکاسٹرز کے لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔ شیڈول پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے جاری کیا جائے گا۔

14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے لیے یکم اکتوبر سے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed