لانگ مارچ 4اکتوبر کو جنوبی خیبرپختونخو اسے شروع ہوگا، شفیع جان

پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ہر صورت آگے بڑھانے کا حتمی اعلان کر دیا، جس کی قیادت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی خود کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات شفیع جان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاجی لانگ مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا اور یہ مارچ جنوبی خیبر پختونخواہ سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔صوبائی وزیر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وزیراعلی سہیل آفریدی خود اس مارچ کی فرنٹ لائن پر قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر اور مرکزی رہنما جنید اکبر خان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی 4 اکتوبر کو سائوتھ ریجن سے لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed