محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہوگیا ہے، جس کی تصدیق قریبی ذرائع نے بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔ انہیں موبائل فون کی فارنزک کے لیے سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس محمد رضوان کے گھر کے پتے پر موصول ہوا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر اپنے وکیل کے ہمراہ جائیں گے۔

این سی سی آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رضوان سے ضبط کیے گئے موبائل فون کا تجزیہ اور فارنزک کیا جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں محمد رضوان پر عائد الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب بھی تاحال موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان پیشی کے دوران این سی سی آئی اے حکام سے اپنے خلاف عائد الزامات کی تفصیلات بھی طلب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed