جاپان میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین صفر سے جیتا، جبکہ نور زمان نے کوریا کے کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دی۔
ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل بھی یقینی ہوگیا ہے۔







