گورنر راج سے خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہونگے،ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمرجنسی کے نام پر عوام کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے۔ ایک انٹرویو میں ایمل ولی خان نے کہا گورنر راج یا ایمرجنسی سے خیبرپختونخوا کے حالات مزید خراب ہوں گے، خیبر پختونخوا کو اس صورتحال تک پہنچانے والوں اور پالیسیوں کا احتساب ہونا چاہیے، سزا ان کو ملنی چاہیے جنہوں نے 13 سال سے پختونخوا پر یہ ٹولہ مسلط کیا ہے۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہاکہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر صوبے کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عوام کے تحفظ میں ناکامی پر کسی ایک فریق کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، گزشتہ انتخابات میں دھاندلی صرف خیبر پختونخوا نہیں پورے ملک میں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed