سوات میں 8ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد

تحصیل بحرین کے علاقے بڈئی سیرئی میں شازیہ بی بی زوجہ کامران کو مبینہ طور پر آٹھ، نو ماہ قبل قتل کرکے لاش قریبی کھیتوں میں دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شازیہ بی بی کے بھائی حبیب الرحمن نے 21اگست 2026ء کو اپنی بہن کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ بحرین میں درج کرائی تھی، جس پر پولیس نے انکوائری شروع کی اور گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ بحرین اکبر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شازیہ بی بی کی دفن شدہ لاش کی ہڈیاں گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد کرلیں۔ پولیس نے لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال مدین منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے سلسلے میں شازیہ بی بی کے سسر خیراتی، ساس مسمابخمین اور دو دیور غفران اور گل محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ کا شوہر کامران اس وقت سعودی عرب میں موجود ہے جس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ بحرین میں درج کرلیا ہے اور شوہر کامران کی گرفتاری کے لیے بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed