سینئر صحافی اور سوشل میڈیا پروگرام دو ٹوک بات منعم کے ساتھ کے میزبان شیخ منعم پوری نے مختصر مدت میں دوسری سرکاری ملازمت حاصل کرکے ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔شیخ منعم پوری رواں سال اگست میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب میں چائلڈ سپروائزر (BS-16) کے عہدے پر منتخب ہوئے، جبکہ اسی ماہ دانش سکولز، سینٹر آف ایکسیلنس پیر محل میں پاکستان اسٹڈیز ٹیچر (BS-17) کے عہدے کے لیے بھی ان کی سلیکشن ہو گئی۔مختصر عرصے میں دو سرکاری ملازمتوں کے حصول پر اہلِ علاقہ، دوست احباب، صحافتی حلقوں اور خاندان کے افراد کی جانب سے شیخ منعم پوری کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر شیخ منعم پوری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں میرے والدین کی دعاں، ان کی مسلسل حوصلہ افزائی و سپورٹ اور عزیز و اقارب کی محبت و تعاون کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر محنت، مستقل مزاجی اور اپنے مقصد پر یقین کے ساتھ آگے بڑھتا رہے تو کامیابی کے راستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔شیخ منعم پوری نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے والدین، خاندان، دوست احباب اور تمام مبارکباد دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔







