نقیب اللہ قتل کیس میں 7 ملزمان بری

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدم شواہد کی بنیاد پر شعیب شوٹر، امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی ایک گواہ نے بھی یہ بیان نہیں دیا کہ نقیب اللہ کی ہلاکت کے لیے کیا گیا پولیس مقابلہ جعلی تھا۔

استغاثہ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران اور اہلکار پہلے ہی بری کیے جا چکے ہیں، جبکہ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے۔

استغاثہ کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد تمام مفرور ملزمان نے عدالت میں سرینڈر کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed