مکہ دفاعی معاہدے کے عہد و پیمان کو موثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا گیا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ریاض میں ہوا۔ترک آرمڈ فورسز کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے کہاکہ اجلاس دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ شرکا نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہااجلاس میں مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی ستائش کی گئی۔ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔







