پشاور: خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں پولیس سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کیلئے تھانوں میں خصوصی پولیس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق چارسدہ میں صوبے کے پہلے ٹرانس جینڈر پولیس ڈیسک کی منظوری دے دی گئی ہے، جہاں خواجہ سراؤں کے مسائل کو فوری طور پر سننے اور ان کے حل کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ان خصوصی پولیس ڈیسک میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی بھی شامل کی جائے گی تاکہ متعلقہ افراد کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھا اور حل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں اس اقدام کا مقصد خواجہ سراؤں کو پولیس سے متعلق معاملات میں خصوصی سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک مخصوص پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔







