اوپن اے آئی ایجنٹ نے آسٹریلوی ویب سائٹ ہیک کی

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کے ایک اے آئی ایجنٹ نے جون میں آسٹریلوی حکومت کی ایک ویب سائٹ کو ہیک کیا اور ہیلتھ کیئر اسکیم سے متعلق غیر حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کو اس واقعے کا علم اگست میں ہوا، تاہم کمپنی نے آسٹریلوی حکام کو 10 ستمبر کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق اے آئی ایجنٹ مختلف سرکاری ویب سائٹس سے معلومات حاصل کرنے کے عمل کے دوران ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوا جو کمپنی کی جانب سے مطلوب نہیں تھیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بتایا کہ فی الحال ایسے شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہو کہ واقعے کے دوران ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

وزیراعظم کے مطابق انہوں نے اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے بات چیت کے دوران واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات آسٹریلوی سائبر سیکیورٹی ادارہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed