گورنر فیصل کریم کنڈی کی این آئی سی پشاور گریجویشن تقریب میں شرکت

نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) پشاور کے زیرِ اہتمام گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انکیوبیشن پروگرام مکمل کرنے والے نوجوان کاروباری افراد اور مختلف اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نوجوانوں کی جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں کامیاب اسٹارٹ اپس اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اپنے کاروباری منصوبوں اور کامیابیوں کا بھی اظہار کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے اور نوجوان ملکی ترقی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور جدید کاروباری تصورات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔

گورنر نے این آئی سی پشاور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے کاروباری خیالات کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر شروع ہونے والے اسٹارٹ اپس روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے نوجوان بزنس کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے مؤثر پلیٹ فارمز کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے روایتی اور جدید کاروباری شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed