انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نابینا طالب علم پر بھی نقل کا کیس بنا دیا گیا ہے یو ایف ایم کیسز کے حوالے سے پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے چھ تعلیمی بورڈز کی جانب سے طلبا کو نوٹسز کا اجرا کر دیا ہے اور علیحدہ علیحدہ طور پر کیسز کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے بورڈ ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے مطابق نابینا امیدوار پر بھی نقل کا کیس بنایا گیا ہے امتحان میں نابینا امیدوار مدد کیجیے پالیسی کے تحت آٹھویں جماعت کے طالب علم نے پرچہ حل کیا تھا ۔تا ہم تعلیمی بورڈ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پر بینائی سے محروم سال دوم کے طالب علم پر یو ایف ایم کے حوالے سے پوسٹیں ہو رہی ہے۔امتحانات میں سنٹرل جیل پشاور کے امتحان دینے والے بیشتر طلبا بھی فیل ہو گئے ہیں جبکہ سزائے موت پانے والے اور عمر قید پانے والے ملزمان نے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔







