ظہران ممدانی کا نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم‘ قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف ’ہولناک نسل کشی کا معمار‘ قرار دیا۔ ان کا یہ بیان نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔

ظہران ممدانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک میں یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کریں گے اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف ہنگاموں پر انہیں شرمندہ ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed