10 سالہ بچی سے زیادتی، مجرم کی عمر قید برقرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

مجرم رضوان کو ٹرائل کورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اس نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے مجرم کی اپیل مسترد کردی، جس کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رہا۔

مجرم کے خلاف مقدمہ کراچی کے تھانہ کلری میں 2022 میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ٹرائل کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد 2024 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مجرم رضوان کی جانب سے دائر اپیل خارج ہوگئی اور ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed