سی سی پی او کی ڈی آر سی ممبران سے ملاقات، مسائل پر بریفنگ

پشاور کے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ پشتخرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی (ڈی آر سی) کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری و شفاف حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

فریقین اور علاقہ مشران نے تنازعات کے پرامن حل پر پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا، تنازعات کا حل نکالنا اور معاشرتی امن کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed