بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی کا انتقال گزشتہ روز ہوا، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔
خاندانی ذرائع نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ رانی مکھرجی کی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی جا رہی ہے۔
خاندان نے اس مشکل وقت میں نجی زندگی اور رازداری کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی سابق پلے بیک گلوکارہ تھیں۔ ان کی شادی فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔







