آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: قرض پروگرام کی اگلی قسط سے متعلق اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اس وقت کراچی میں موجود ہے اور آج سے اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا۔ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں تکنیکی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف مشن کو ملک کی معاشی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ اس دوران زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے، جبکہ تکنیکی مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ یورو بانڈ کے کامیاب اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کے بارے میں بھی مشن کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا۔ اس دوران وفد صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ پاکستان کے باضابطہ مذاکرات 28 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ مذاکرات وزیر خزانہ کی امریکا سے واپسی کے بعد ہوں گے، جن میں وزارت خزانہ، نجکاری، وزارت توانائی اور ایف بی آر کے حکام کے ساتھ مختلف ادوار میں بات چیت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed