برطانیہ کے شہر فالمتھ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہونے والے دو بم برآمد ہونے کے بعد سینکڑوں گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فالمتھ ڈاکس میں پانی سے 115، 115 کلوگرام وزنی دو بم ملے، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بموں کی موجودگی کے باعث ابتدائی طور پر 300 میٹر کے علاقے کو خالی کرایا گیا، جسے بعد میں بڑھا کر 755 میٹر کردیا گیا۔
واقعے کے باعث گریٹ ویسٹرن ریلوے نے فالمتھ ڈاکس اور فالمتھ ٹاؤن اسٹیشن کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کردی۔







