چینی وزارتِ خارجہ نے ایرانی ایئر لائنز پر عائد امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا مؤقف اس معاملے پر ہمیشہ کی طرح مستقل اور غیرمتزلزل ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ایسی پابندیوں کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی اجازت نہیں دیتی۔







