ایشلے نوفکے نے پاکستان کے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایشلے نوفکے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ اور معاون کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ ایشین گیمز میں پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دیں گے، جو پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشلے نوفکے کی جگہ نئے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ امیدوار کے لیے لیول تھری کوچنگ کورس اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کو بھی لارڈز ٹیسٹ کے اختتام کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے ایشلے نوفکے کو اپنی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed