ٹرمپ کی کوریج پر پابندی’ وائٹ ہائوس نے ٹرمپ ٹی وی لانچ کردیا

وائٹ ہائوس نے یوٹیوب پر ٹرمپ ٹی وی کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے ٹرمپ ٹی وی کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کردیا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔وائٹ ہائوس حکام کے مطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا، اس کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاس میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اب امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed