میسی کے الوداعی میچ کی خصوصی ارجنٹائن جرسی سامنے آ گئی

ارجنٹائن کے نامور فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے آخری میچ کی مناسبت سے تیار کردہ خصوصی جرسی کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے۔ 39 سالہ سٹار کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایڈیڈاس کی تیار کردہ شرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’ایک آخری میچ، زندگی بھر کے لیے ایک جرسی‘۔ ارجنٹائن کی روایتی آسمانی اور سفید دھاریوں پر مشتمل اس جرسی میں سنہری رنگ میں ‘میسی’ اور نمبر ’10’ تحریر کیا گیا ہے، جبکہ اس کے اوپر ارجنٹائن کے پرچم کا مخصوص سورج ‘سن آف مئی’ بھی بنایا گیا ہے۔

لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف اپنا الوداعی بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ وہ اس سے قبل بولیویا اور برکینا فاسو کے خلاف دوستانہ مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گے، جس کے باعث بینن کے خلاف میچ ان کے کیریئر کا 208 واں اور آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوگا۔ میسی نے اب تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 207 میچز میں 125 گول اسکور کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed