چارسدہ سرڈھیری پولیس کی کارروائی، ریپ کیس میں 3 ملزمان گرفتار

چارسدہ پولیس نے ریپ کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران واقعے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 13 ستمبر 2026 کو تھانہ سرڈھیری میں چار نامزد ملزمان کے خلاف رپورٹ موصول ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی اور آپریشنل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

تفتیش کے دوران مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دستیاب شواہد کا تجزیہ کیا گیا اور مسلسل کارروائی کے بعد مقدمے میں نامزد تین ملزمان مشال ولد عالمزیب، تیمور ولد فضل دین اور نصیر ولد تحمید، ساکنان ابراہیم زئی سرڈھیری کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تیمور کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ باقی نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے مقدمات کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed