ڈی پی او کوہاٹ کی فوری کارروائی، ضعیف شہری کو رقم واپس مل گئی

کوہاٹ پولیس نے ایک ضعیف العمر شہری کی شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اس کی واجب الادا رقم واپس دلوا دی۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری نے اپنی بقایا رقم کی وصولی کے لیے ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کو درخواست دی تھی۔ درخواست موصول ہونے کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں شہری کو اس کی رقم واپس مل گئی۔

رقم کی واپسی کے بعد شہری اظہارِ تشکر کے لیے ڈی پی او آفس پہنچا اور ڈی پی او کوہاٹ سے ملاقات کرکے بروقت داد رسی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کوہاٹ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed