شنکیاری کے علاقے ڈاڈر جنگل سے قیمتی پتھر غیر قانونی طور پر نکالنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان میں محمد اشرف ولد شاہ زمان، عابد شاہ ولد ولایت شاہ، محمد طارق ولد ولی جان، محمد ہارون ولد محمد خالد اور محمد عادل ولد گل زمان، ساکنان ڈاڈر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شنکیاری میں 8 اگست 2026 کو منرل ایکٹ کی دفعات 56/86 سمیت دفعات 186، 427، 379 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر ڈاڈر جنگل سے قیمتی پتھر غیر قانونی طور پر نکالنے کا الزام ہے۔
عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مقدمے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔







