عاصم منیر کا دہشتگردی کے خلاف پائیدار امن کا عزم

پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو صوبے میں سرحدی انتظامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے کے ساتھ ملک میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed