ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلوں میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
کبڈی کے گروپ بی میں پاکستان ٹیم نے نیپال کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے نیپال کو 43 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے شکست دی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 گول کیے، جبکہ محمد عماد عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔







