نویڈیا سربراہ کا اے آئی کے خطرات پر اہم مؤقف

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث آئندہ چند برسوں میں انسانیت کے خاتمے کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جینسن ہوانگ نے انتھروپک کے سابق محقق جیکب کوسن کی جانب سے اے آئی کے ممکنہ خطرات سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے گئے دعووں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

جینسن ہوانگ نے کہا کہ 2030 دنیا کے خاتمے کا سال نہیں ہوگا اور اس سال دنیا کے خاتمے کا امکان صفر فیصد ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کو اس حوالے سے ڈرانا غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

جیکب کوسن نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ کمپنیوں کے درمیان خود کو بہتر بنانے والے سپر انٹیلی جنس سسٹمز تیار کرنے کی دوڑ جاری ہے اور اس عمل میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی طاقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایسے طاقتور سسٹمز میں تبدیل ہوسکتی ہے جو مختلف چیزوں کو ہیک کرنے اور کئی شعبوں میں تیزی سے تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

جیکب کوسن نے مزید کہا تھا کہ اے آئی سسٹمز اس یقین کے ساتھ تیار کیے جا رہے ہیں کہ دہائی کے اختتام تک ان میں انسانوں کو ہلاک کرنے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اے آئی کے ممکنہ خطرات پر امریکی قانون سازوں کی جانب سے بھی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تنقید کی گئی ہے۔ انتھروپک کے چیف ایگزیکٹو داریو اموڈے نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنے کی اپیل کی تھی۔

داریو اموڈے نے خبردار کیا تھا کہ اگر اے آئی کی ترقی کی رفتار کم نہ کی گئی تو 6 سے 12 ماہ کے اندر باغی اے آئی ایجنٹس انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرسکتے ہیں، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ایلون مسک کی جانب سے بھی اے آئی میں پیشرفت کی رفتار سست کرنے کے مطالبات سامنے آچکے ہیں۔

جینسن ہوانگ نے تاہم اے آئی کے ذریعے انسانیت کے خاتمے سے متعلق پیشگوئیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان خدشات کی سائنس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

نویڈیا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی کامیابی براہ راست مصنوعات اور خدمات کی محفوظ تیاری سے منسلک ہے اور اگر کمپنی ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اس کی قدر کم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed