ٹرمپ کا ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ سے متعلق وہ ایک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور ایران کے بارے میں بڑے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔

ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تین ممکنہ راستوں کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے، اس کی معیشت پر مزید دباؤ ڈالا جاسکتا ہے یا پھر ایران کے ساتھ معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو اس سے پہلے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، ورنہ اسے سخت نتائج کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔ انہوں نے ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آنے کی بات بھی کی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے ویزے جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed