بحیرہ جنوبی چین میں چینی اور فلپائنی جہاز ٹکرا گئے

بحیرہ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقے میں چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز اور فلپائن کے سرکاری بحری جہاز کے درمیان تصادم ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فلپائن کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سی سی جی 21585 نے اس کے سرکاری بحری جہاز کے راستے میں خطرناک انداز میں مداخلت کی اور بعد ازاں دونوں جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

فلپائنی حکام کے مطابق ان کا جہاز ماہی گیروں کو ایندھن فراہم کرنے کے مشن پر تھا اور پلوان کے ساحل سے تقریباً 54 ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود تھا۔

تصادم کے نتیجے میں فلپائنی جہاز کی ریلنگ، دھاتی ڈھانچے اور ڈیک کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب چین نے واقعے سے متعلق مختلف مؤقف پیش کیا۔ چینی حکام کے مطابق فلپائنی جہاز نے چینی جہاز کی وارننگ کو نظرانداز کیا، اچانک راستہ تبدیل کیا اور چینی جہاز کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تصادم ہوا۔

یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed