مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوران تیار ہونے والی ایک غلط رپورٹ کے باعث امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی تجزیہ کار نے چیٹ بوٹ سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں چیٹ بوٹ نے اوپن سورس ڈیٹا بھی شامل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عمل کے نتیجے میں ایک چینی جہاز سے متعلق ایسی اطلاع سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جہاز ایران کے جوہری پروگرام کے لیے مبینہ اجزا منتقل کر رہا ہے۔
بعد میں رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ امریکی تجزیہ کار کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ درست نہیں تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگر اس غلط دستاویز کو درست سمجھ لیا جاتا تو امریکا اور چین کے درمیان جنگ کی نوبت آنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا تھا۔







