چیمبر آف کامرس انتخابات، سٹی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

پشاور میں چیمبر آف کامرس انتخابات 2026-2028 کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا خصوصی اجلاس ایس پی سٹی شاہد عدنان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس افسران اور متعلقہ انچارجان نے شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی ہشتنگری وارث خان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ حساس مقامات پر مؤثر نگرانی، سکیورٹی انتظامات کو مزید مربوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام پر خصوصی زور دیا گیا۔

پشاور پولیس نے واضح کیا کہ پرامن انتخابی عمل اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں تاکہ انتخابات شفاف اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed