جعلی ٹکٹ پر مسافر لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج تک پہنچ گیا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ جعلی ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے والا مسافر سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق عبداللہ نامی مسافر مبینہ طور پر جعلی ٹکٹ استعمال کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا تھا۔

دوران چیکنگ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں کو مسافر کے ٹکٹ پر شک ہوا، جس کے بعد ٹکٹ سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے پاس سعودی عرب کا مبینہ جعلی ٹکٹ موجود تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

واقعے کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed