لاہور کے جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں موجود تھا اور وہاں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا۔
واقعے کے بعد گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر کے حلیے میں موجود شخص خواتین کا معائنہ کر رہا تھا، اس لیے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔







