افغان میڈیکل طلبا کی وطن واپسی، حکم امتناعی میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبا کو وطن واپس بھیجنے کے احکامات پر عملدرآمد کے خلاف درخواست پر جاری حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

جسٹس خالد اسحاق نے افغان میڈیکل طلبا کی درخواست پر سماعت کی۔ سید مبین الفتی سمیت 30 افغان میڈیکل طلبا نے وطن واپسی کے احکامات پر عملدرآمد روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) اور پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایم ڈی سی کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔

عدالت نے درخواست پر پہلے سے جاری حکم امتناعی میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed