ایڈیشنل سیشن جج خیبر فضل گل نے قتل کے الزام میں نامزد ملزم کو ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بنا مقدمہ پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی خالد خان مہمند اور محمد عباس عمرزئی ایڈوکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ڈاکٹر شیر خان پر الزام ہے اس نے 11 اپریل 2022 کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا، جس پر اسکے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیابعد میں ملزم ضمانت پر رہاہوا، مکمل چالان عدالت میں جمع کرانے کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے







