شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں ملز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وافر مقدار میں موجود ذخائر کے پیشِ نظر کم از کم 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی فوری برآمدگی کی اجازت دی جائے اور شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے فیصلے کے دوران صنعت سے وابستہ فریقین کا موقف سننا گوارا نہیں کیا۔ اس وقت ملک بھر میں 26 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ملکی سطح پر ماہانہ کھپت کا تخمینہ تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آئندہ کرشنگ سیزن کے آغاز تک ملک میں ساڑھے 12 لاکھ میٹرک ٹن کے قریب سرپلس چینی باقی بچے گی، جس کے باعث برآمدی اجازت نامے کا حجم بڑھانا ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed