پشاور گلبہار میں راہزنی اور چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پشاور میں تھانہ گلبہار پولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے قیمتی موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق افسران بالا کی ہدایات کے تحت ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل سنیچنگ، لفٹنگ، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی ہدایات اور ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت حمزہ ولد رضا خان اور بلال ولد محمد خان، ساکنان اخون آباد کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گلبہار اور پھندو کے مختلف علاقوں میں قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ جدید سائنسی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک قیمتی موبائل فون اور 65 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ وارداتوں کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed