ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پشاور میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس نے چوری کی ایک واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ کارروائی ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایات اور ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود سیکٹر بی ٹو میں شہری شہزاد آمین کے گھر کے تالے توڑ کر جنریٹر، واٹر پمپ مشین اور دیگر اشیا چوری کی گئی تھیں۔ واقعے کے بعد مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن خالد آفریدی نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کرتے ہوئے واردات میں ملوث گینگ کا سراغ لگایا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت حکیم خان ولد سیال گل اور احسان اللہ ولد لیاقت شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ جنریٹر اور واٹر پمپ مشین بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed