پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت

پشاور کی سیشن کورٹ نے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم امتیاز کو سزائے موت سنا دی۔

مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رفیع اللہ نے کی، جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم امتیاز نے پیسے دینے سے انکار پر اپنے ساتھی طاہر کے ساتھ مل کر اپنی والدہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ واقعہ یکم اگست 2023 کو تھانہ انقلاب کی حدود میں پیش آیا تھا۔

عدالت نے شواہد اور فریقین کے دلائل کی روشنی میں امتیاز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔

دوسرے ملزم طاہر کے حوالے سے عدالت نے اسے روپوش رہنے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed