سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں کمانڈر سمیت فتنہ الہندوستان کے9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں ایک کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایاگیا، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔







