پشاور میں 13 روزہ ایتھلیٹکس کوچنگ کورس کا کامیاب اختتام

پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیشن لیول ون کوچنگ کورس تیرہ روزہ تربیتی سلسلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس کورس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے 30 سے زائد مرد و خواتین کوچز نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس محمد آصف تھے، جنہوں نے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر اسلام، ڈی جی سپورٹس اشفاق خان، ڈائریکٹر فیمیل نازیہ ذکی، اے ڈی سپورٹس اشفاق احمد، چیف کوچ شفقت اللہ، ڈائریکٹر جعفر شاہ، ایڈمنسٹریٹر عابد ناظم، زعفران آفریدی اور یوسف آفریدی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیت اور درست رہنمائی فراہم کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن ظہیر اسلام نے کہا کہ پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس کا انعقاد صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ جدید تربیت سے کوچز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دے سکیں گے۔

ڈی جی سپورٹس اشفاق خان نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں کوچز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، وہ ہیرے تراشنے والے ماہرین کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا مستقبل میں بھی کوچز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید تربیتی کورسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed