لیگ ن کلچر ونگ خیبرپختونخوا کے وفد کی وفاقی وزیر اورنگزیب خان سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر اورنگزیب خان خیچی سے پاکستان مسلم لیگ ن کلچر خیبرپختونخوا کی صوبائی صدر سعیدہ خان کی قیادت میں ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پشتو ڈرامہ کی معروف آرٹسٹ شازیہ اور صمد شاد بھی موجود تھے۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں صوبائی صدر سعیدہ خان نے وفاقی وزیر کو خیبرپختونخوا کے فنکاروں کو درپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا اور خصوصی طور پر فنکاروں کے مالی معاونتی چیکس کے امور پر بات چیت کی۔ملاقات کے دوران صوبائی صدر سعیدہ خان نے مقف اختیار کیا کہ فنکاروں کے چیکس بذریعہ ڈاک بھیجنے کے بجائے بذات خود تشریف لائے جائیں اور یہ چیکس فنکاروں کے حوالے کیے جائیں تاکہ شفافیت اور عزتِ نفس کا خیال رکھا جا سکے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان خیچی نے فنکاروں کے تمام مسائل اور چیکس سے متعلقہ امور کو توجہ سے سنا اور اعلان کیا کہ انشا اللہ وہ خود پشاور تشریف لائیں گے اور امیر مقام کے آفس میں فنکاروں کو اپنے ہاتھوں سے چیکس تقسیم کریں گے۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں انجنئیر امیر مقام سمیت اراکین اسمبلی صوبیہ شاہد اور ملک طارق،روف اعوان،مرتضی جاوید عباسی بھی اور ضلعی صدر چارسدہ ہمایون کاکا خیل خصوصی طور پر موجود ہوں گے اور ان کے ہاتھوں سے فنکاروں میں چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کلچر ونگ کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed