رحمان بابا پولیس پر فائرنگ، گینگ ریپ کیس کے چار ملزمان ہلاک

پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار زیرِ حراست ملزمان کو موقع کی نشاندہی کے لیے لے جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت عامر ولد افتخار، جلال عرف راجہ ولد معراج، چچے ولد قدوس اور امداس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان چند روز قبل گڑھی موسم خان میں گھر کی دیوار پھلانگ کر خواتین کو اسلحے کی نوک پر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کیے گئے تھے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد مقدمہ علت 754 مورخہ 6 ستمبر 2026 کو درج کیا گیا تھا، جس میں مختلف دفعات بشمول 395، 377-B، 449، 170، 375-A اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ شامل تھیں۔ گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ معاشرتی ناسور، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سی سی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed