چارسدہ کے علاقے عمرزئی کے ایک شہری نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) سے ملاقات کی اور مسئلہ بیان کیا۔ شہری کی فریاد پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او عمرزئی کو طلب کیا اور نوجوان کی تلاش کے لیے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔
ٹیکنیکل ٹیم کی معاونت سے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے پولیس ٹیموں کو سوات، اسلام آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں روانہ کیا گیا۔ عمرزئی پولیس نے مسلسل کوششیں جاری رکھتے ہوئے دو دن کے اندر نوجوان کو تلاش کرکے بحفاظت بازیاب کرلیا اور والد کے حوالے کردیا۔
نوجوان کی بازیابی کے بعد والد نے ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان سے ملاقات کی اور بروقت کارروائی، پولیس ٹیموں کی محنت اور مدد پر شکریہ ادا کیا۔ شہری نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوری ردعمل نے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔
چارسدہ پولیس کے مطابق شہریوں کی داد رسی، بروقت مدد اور مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔







