مانسہرہ میں شیشے کا ٹرک الٹنے سے تین افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے اربوڑہ سیری میں ایک دردناک ترافک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں شیشے کی کھیپ سے لدا ہوا ٹرک بریک ناکارہ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کل 7 افراد موجود تھے۔ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس سے گاڑی حادثے سے دوچار ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed