پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خوبصورت خاندانی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنے شوہر فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے ہیں۔
سارہ خان اور فلک شبیر نے رواں سال اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس موقع پر جوڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے دل اور خاندان میں خوشیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔ ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔







