صوابی میں مکان تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ’2 افراد جاں بحق

ٹوپی کے محلہ زکو میرہ میں ایک مکان میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق سے ہارون ولد زیبر شاہ جبکہ دوسرے فریق سے وقاص احمد ولد شفیع اللہ ساکنان ٹوپی شامل ہیں ۔واقعے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ پر موجود ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور واقعے کے دیگر محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed